بھارتی سپریم کورٹ کےفیصلےسےپاکستانی مؤقف کی تائیدہوئی،وزیراعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی سپریم کورٹ کےفیصلےسےپاکستانی مؤقف کی تائیدہوئی،وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ دنیا نے دیکھ لیابھارت مقبوضہ کشمیر میں حالات نارمل ہونے سے متعلق جھوٹ بولتا رہا،بھارتی سپریم کورٹ کےفیصلےسےپاکستانی مؤقف کی تائیدہوئی۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ  دنیا نے دیکھ لیابھارت مقبوضہ کشمیر میں حالات نارمل ہونے سے متعلق جھوٹ بولتا رہا،بھارتی سپریم کورٹ کےفیصلےسےپاکستانی مؤقف کی تائیدہوئی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس سےخطاب کرتےہوئےوزیراعظم کاکہناتھا کہ  27 ستمبرکو کشمیر کا سفیر بن کرجنرل اسمبلی میں خطاب کروں گا، موجودہ حکومت کی کوششوں کی بدولت مسئلہ کشمیرعالمی سطح پر اجاگر ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی سپریم کورٹ کامودی سرکارکومقبوضہ کشمیر میں حالات معمول پرلانےکاحکم

وزیراعظم نےکشمیریوں کی ہرفورم پرحمایت جاری رکھنےکےعزم کااعلان کیا،ان کاکہناتھا کہ آج دنیا نےدیکھ لیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کےحوالےسےجھوٹ بولتا رہا ہے۔

اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےشرکاءکوسفارتی رابطوں سے آگاہ کیا،انہوں نےکہا کہ دنیاکوبتایاہےکہ  بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق پامال کررہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نےمودی حکومت کومقبوضہ کشمیر میں معمولات زندگی جلد سے جلد بحال کرنے کے لیے اقدامات کرنےکاحکم دےدیاہے۔

Related Posts