ایشیا کپ کا سپر فور مرحلہ، بھارت کی سری لنکا کیخلاف بیٹنگ جاری

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کولمبو: ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے کے چوتھے میچ میں بھارت کی سری لنکا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

کولمبو میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی سری لنکا کے خلاف بڑا ہدف دیں اور پریشر میں لائیں۔

پلئینگ الیون میں تبدیلی کے حوالے سے روہت شرما کا کہنا تھا کہ شاردول ٹھاکر کی جگہ اکشر پٹیل کو شامل کیا گیا ہے۔

پچ پر اس وقت بھارتی اوپنر روہت شرما اور شبمان گل موجود ہیں جنہوں نے 7 اوور میں 44 رنز بنالیے ہیں۔

بھارت کا اسکواڈ:

کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، کے ایل راہول، ایشان کشن، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، اکشر پٹیل، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو اور محمد سراج شامل ہیں۔

سری لنکا کا اسکواڈ:

کپتان داسن شناکا، ڈیموتھ کرونارتنے، پاتھم نسانکا، کوشل مینڈس، سدیرا سماراویکراما، چارتھ اسالنکا، دھننجایا ڈی سلوا، دونتھ ویلالج، مہیش راجہ کاس، متھیشا پاتھیرانا۔

Related Posts