کورونا کے باوجود محنت کشوں کیلئے گھر بیٹھنا ممکن نہیں،سنی لیون

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sunny Leone

دہلی: بھارتی اداکارہ سنی لیون کا کہنا کہ کورونا کی دوسری لہر نے نظام درہم برہم کردیا ہے اور اس دوران سیٹ پر کوئی عالمی وبا سے زیادہ متاثر ہوا ہے تو وہ دہاڑی دار طبقہ ہے۔انہوں نے کورونا وبا سے متاثر ہونے والے مزدوروں سے متعلق تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مزدور بغیر آمدنی چل نہیں سکتے۔

اداکار تو کام نہ ہونے پر کچھ عرصہ گزارا کرسکتے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ تمام اسپاٹ و لائٹ بوائز، ٹیکنیشن، ہیئر اور میک اپ آرٹسٹ اسی زمرے میں آتے ہیں جنہیں وقت پر تنخواہ فراہم کرنی چاہیے کیونکہ ان لوگوں کا دارومدار کام کرنے والے اداکاروں پر ہوتا ہے۔

بھارتی اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ وہ لوگ ہیں جن کی بدولت یہ انڈسٹری یہاں تک پہنچی ہے اس کے باوجود بھی تنخواہ والے دن انہیں یکمشت رقم نہیں دی جاتی۔

سنی لیون نے کہا کہ اداکار کچھ عرصے کے لیے گھر بیٹھنا برداشت کرسکتے ہیں لیکن محنت کشوں کے لیے یہ قابل عمل نہیں۔

مزید پڑھیں:اب مزید اداکاری نہیں کرونگی، ایمن سلیم نے شوبز چھوڑ نے کا اعلان کردیا

بالی وڈ اداکارہ سنی لیون ایک مقامی ادارے کے ساتھ مل کر بھی کام کرتی ہیں جو دہلی میں 10 ہزار سے زائد مزدوروں کو کھانا فراہم کرتا ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ سنی لیون نے 2012 میں ’جسم 2‘ نامی فلم سے اپنے بالی وڈ کیریئر کا آغاز کیا تھا جبکہ وہ اب تک 9 فلموں میں بطور اداکارہ کام کرچکی ہیں۔

Related Posts