آٹا و چینی بحران،25 اپریل کو کمیشن کی رپورٹ آنے پرمزید ایکشن ہوگا، وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sugar, wheat crisis: PM assures to take action after commission's report

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال اورملکی معاملات پرگفتگو ہوئی ، کابینہ اجلاس میں چینی، آٹا بحران کی انکوائری رپورٹ پربھی بحث کی گئی،وزیراعظم عمران خان نےحالیہ اقدامات پرکابینہ ارکان کواعتمادمیں لیا۔

وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری ہدایت پرانکوائری کمیٹی کی رپورٹس جاری ہوئیں،عوام سےرپورٹس پبلک کرنےکا وعدہ پوراکردیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ 25 اپریل کوکمیشن کی رپورٹ آنےپرمزیدایکشن ہوگا،جوبھی ملوث ہواقانون کےتحت کارروائی ہوگی۔

اجلاس میں کوروناریلیف ٹائیگرزفورس کےآپریشنل معاملات پرگفتگو ہوئی، وفاقی کابینہ کوٹائیگرزفورس سےمتعلق تازہ رپورٹ پیش کی گئی۔ معاون خصوصی عثمان ڈار نے کابینہ کوتازہ اعداد و شمار پر بریفنگ دی۔

مزید پڑھیں:آٹا اور چینی بحران کے ذمہ داران عمران خان کے قریبی ساتھی نکلے، اب کیا ہوگا ؟

وزیراعظم نے ٹائیگرز فورس سےمتعلق رپورٹ پراظہاراطمینان کیااورفورس کوصوبائی سطح پرمتحرک کرنےکی ہدایت کی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نوجوانوں کوصوبائی اورضلعی سطح پرجلدمتحرک کیاجائے، ٹائیگرز فورس کی اپ ڈیٹ سرکاری ویب سائٹ پر پبلک کردی گئی، ٹائیگرز فورس میں رجسٹرڈ نوجوانوں کی تعداد 8 لاکھ ہوگئی، عثمان ڈارنوجوان مشکل وقت میں قومی جذبےکامظاہرہ کررہے ہیں۔

Related Posts