چینی بحران، جہانگیر ترین، شہباز شریف اومنی گروپ ذمہ دار قرار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چینی بحران، جہانگیر ترین، شہباز شریف اومنی گروپ ذمہ دار قرار
چینی بحران، جہانگیر ترین، شہباز شریف اومنی گروپ ذمہ دار قرار

اسلام آباد: ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء نے شوگر انکوائری کمیشن کی فرانزک رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دی۔ واجد ضیا کی کابینہ اجلاس کو بریفنگ، چینی اسکینڈل میں جہانگیر ترین، شہباز شریف اومنی گروپ اور خسرو بختیار کے بھائی ذمہ دار قرار۔

ذرائع کے مطابق 5سال میں 29ارب کے گھپلے ہوئے، انکوائری رپورٹ آج ہی پبلک کردی جائے گی۔ اس سے پہلے انکوائری کمیشن چینی سبسڈی کے معاملے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وفاقی وزیر اسد عمر اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کمیشن کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔

انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے لیے 25 اپریل کی پہلی ڈیڈ لائن دی گئی تھی تاہم کمیشن کی استدعا پر کابینہ نے مدت میں توسیع کی، توسیع کے بعد رپورٹ مئی کے تیسرے ہفتے میں آنی تھی لیکن ایک بار پھر مزید مہلت مانگی گئی جس کے بعد انکوائری کمیشن کو جمعرات تک کی مہلت دی گئی تھی۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز اور شہزا کبر میڈیا کو بریف کریں گے، انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے لیے 25 اپریل کی پہلی ڈیڈ لائن دی گئی تھی تاہم کمیشن کی استدعا پر کابینہ نے مدت میں توسیع کی۔

Related Posts