اسلام آباد :وفاقی حکومت نے کھانوں میں مٹھاس ختم کرنے کیلئے چینی کی ریٹیل اور ایکس ملز پرائس میں اضافہ کردیا ہے۔
وفاقی حکومت نے چینی کی ریٹیل اور ایکس ملز قیمت 1 روپیہ 26 پیسے فی کلو تک بڑھادی ہے۔اس اضافے کے بعد چینی کی ریٹیل قیمت 88.24روپے سے بڑھا کر 89 روپے50 پیسے فی کلو ہوگئی۔
چینی کی ایکس ملز ریٹ 83.22سے بڑھا کر 54.50روپے فی کلو کی گئی ہے۔وزارت صنعت و پیداوار نے چینی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق سیلز ٹیکس سمیت چینی کا نیا ایکس ملز ریٹ 84.50 روپے فی کلو ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چینی کی زیادہ سے زیادہ ریٹیل قیمت 89 روپے 50 پیسے فی کلو مقرر ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق چینی کی نئی سرکاری قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، چینی کی نئی قیمتیں 15 نومبر 2021 تک نافذ العمل رہیں گی۔
مزید پڑھیں:اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کی منظوری دے دی