ملک بھرکے یوٹیلٹی اسٹورزسے 2 روز سے چینی غائب، عوام مہنگی چینی خریدنے پر مجبور

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
شوگرملوں نے چینی 70 روپے فی کلو فروخت کرنے سے انکار کر دیا
شوگرملوں نے چینی 70 روپے فی کلو فروخت کرنے سے انکار کر دیا

اسلام آباد: ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز سے گزشتہ 2 روز سے چینی غائب ہے جس کے بعد عوام مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سستی چینی کیلئے یوٹیلٹی اسٹورز کا رخ کرنے والے شہریوں کو چینی کم داموں میں دستیاب نہیں۔ یوٹیلٹی اسٹورز سے چیینی مافیا نے چینی غائب کردی جس کے بعد عوام 35 روپے فی کلو تک مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔

چینی خریدنے کیلئے یوٹیلٹی اسٹورز نے 6 ٹینڈرز جاری کیے تھے۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ چھٹے ٹینڈر پر صرف 20 ہزار میٹرک ٹن چینی کا سودا ہوا۔ ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز سے چینی غائب ہونے پر غریب شہری چینی کیلئے پریشان ہو گئے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس (ر) جاوید اقبال نے چینی پر غیر قانونی سبسڈی لینے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا۔

آج سے 5 روز قبل جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اسلام آباد میں چیئرمین نیب کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔اس موقع پر مبینہ شوگر سبسڈی اسکینڈل کی تحقیقات میں پیشرفت کا جاری لیا گیا۔

مزید پڑھیں: چینی پر غیر قانونی سبسڈی لینے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، نیب

Related Posts