خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں: 8 دہشتگرد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دو مختلف کارروائیوں میں 8 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیاہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ آپریشنز 12 اور 13 جنوری کو ضلع ٹانک اور خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیے گئےتھے۔

پہلا آپریشن ضلع ٹانک میں ہوا، جہاں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر مؤثر حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 6 دہشتگرد مارے گئے۔ دوسرا آپریشن خیبرپختونخواہ کی وادی تیراہ میں کیا گیا، جہاں ایک جھڑپ کے دوران دو دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

اٹک میں 800 ارب روپے کے سونے کے ذخائر دریافت: کیا یہ معاشی انقلاب ہوسکتا ہے؟

آئی ایس پی آر کے مطابق ان علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز بھی جاری ہیں تاکہ باقی ماندہ دہشتگردوں کو پکڑا یا ختم کیا جا سکے۔ سیکیورٹی فورسز نے عزم کا اعادہ کیا ہےکہ وہ ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے بھرپور کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع کچھی میں بھی سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا تھا، جس کے دوران 27 دہشتگرد ہلاک ہوئے تھے۔

یہ کارروائیاں دہشتگردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی مستقل جدوجہد اور ملک میں امن و امان قائم رکھنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔

Related Posts