پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈ یالوجی میں ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے بڑوں کے بعد بچوں کا بھی سینہ چاک کیے بغیر دل کا کامیاب آپریشن کیا ہے، خیبرپختونخوا میں پہلی بار اپنی نوعیت کا کامیاب آپریشن پی آئی سی میں کیا گیا۔
ترجمان پی آئی سی رفعت انجم نے کہا کہ 17 سالہ مریض کے دل کا والو بغیر کٹ لگائے تبدیل کر دیا گیا ہے، اس کے پھیپھڑوں کو خون دینے والے والو نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔
پروفیسر ڈاکٹر اعجاز کا کہنا تھا کہ مریض کے دل کی تین سرجریز پاکستان اور انڈیا میں ہوچکی ہیں، سرجریز کے بعد مریض کے پھیپھڑوں کو خون دینے والو نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔
بحیرہ عرب میں موجود سمندی طوفان میں مزید شدت آگئی
پروفیسر ڈاکٹر اعجاز نے کہا کہ مریض کے دل کے والو کو تبدیل کرنے کے لیے اوپن ہارٹ اور بغیر کٹ سرجری کے آپشن موجود تھے، مریض کی اوپن ہارٹ سرجری میں رسک زیادہ تھا۔
بغیر کٹ سرجری میں پی آئی سی، لیڈی ریڈنگ ہسپتال برطانیہ اور متحدہ عرب امارت سے آئے پاکستان کے نامور پیڈز کارڈیالوجسٹ نے حصہ لیا۔