کراچی میں طلبہ کا اُردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر الطاف حسین پر تشدد

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں طلبہ کا اُردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر الطاف حسین پر تشدد
کراچی میں طلبہ کا اُردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر الطاف حسین پر تشدد

شہر قائد میں اُردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین پر طلبہ نے تشدد کیا ہے جس سے وہ زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ان کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا گیا ہے۔

وائس چانسلر ڈاکٹر الطاف حسین کو  طلبہ تنظیم سے تعلق رکھنے والے لڑکوں نے گاڑی سے اُتار کر گھسیٹا اور ان پر تشدد کیا گیا جبکہ اُردو یونیورسٹی کے پروفیسرز، لیکچررز اور دیگر اساتذہ نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان میں نشے کے عادی باپ نے اپنے ہی بچوں پر فائرنگ کردی، 4 بچے قتل

اساتذہ نے اُردو یونیورسٹی کے کسی بھی کیمپس میں تعلیم نہ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کلاسز کا بائیکاٹ کردیا ہے جبکہ ڈاکٹر الطاف حسین پر ہونے والے تشدد پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انجمن اساتذہ نے پولیس کے رویے کی شکایت کی ہے۔

اردو یونیورسٹی کی انجمن اساتذہ کے مطابق کراچی پولیس نے وائس چانسلر پر تشدد کے دوران غیر سنجیدگی اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جبکہ انہیں طلبہ تنظیم کے کارکنوں سے بچایا جاسکتا تھا۔

یونیورسٹی کے عبدالحق اور گلشن اقبال کیمپس کی انجمن اساتذہ نے اس حوالے سے ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے جس میں اساتذہ تنظیم تشدد میں ملوث طلبہ کے خلاف مقدمہ درج کروانے کا مطالبہ کرے گی۔

پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین پر تشدد کے خلاف اُردو یونیورسٹی انتظامیہ نے بھی طلبہ کے خلاف مقدمہ درج کروانے کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے عزیز بھٹی تھانے میں اپنے افسران کو بھیجا ہے، تاہم ابھی تک طلبہ تنظیم کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج نہیں ہوسکا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے دوران قتل کی گئی مصباح اطہر کے والد نے بیٹی کے قاتل کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں شناخت کر لیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے روبرو گلشن اقبال میں ڈکیتی کی واردات کے بعد جاں بحق ہونے والی میڈیکل کی طالبہ مصباح کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران مرحومہ مصباح اطہر کے والد کے سامنے گرفتار کیے گئے ملزم کو لا کر پوچھا گیا کہ کیا آپ ان کو پہچانتے ہیں؟ کیا یہ وہی شخص ہے جس نے اسٹریٹ کرائم کے دوران آپ کی بیٹی کو قتل کیا؟

مزید پڑھیں: مصباح قتل کیس: میڈیکل طالبہ کے والد نے بیٹی کے قاتل کو پہچان لیا

Related Posts