اسلام آباد، طلبہ اٹلی سے ویزہ نہ ملنے پر دفترِ خارجہ کے سامنے سراپا احتجاج

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد، طلبہ اٹلی سے ویزہ نہ ملنے پر دفترِ خارجہ کے سامنے سراپا احتجاج
اسلام آباد، طلبہ اٹلی سے ویزہ نہ ملنے پر دفترِ خارجہ کے سامنے سراپا احتجاج

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ملک بھر کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے طلبہ اٹلی سے ویزہ نہ ملنے پر دفترِ خارجہ کے سامنے سراپا احتجاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دفترِ خارجہ کے سامنے طلبہ پر امن احتجاج کر رہے ہیں جن کی تعداد 300 کے قریب ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہمیں اٹلی کی مختلف جامعات نے اسکالرشپ دی ہوئی ہے۔ ہمارا سیمسٹر شروع ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کا دورہ روس تاریخی اور انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا۔ چینی دانشور

احتجاج کے دوران گفتگو کرتے ہوئے طلبہ نے کہا کہ ہمیں جامعات نے 28 فروری تک کلاسز میں پڑھائی شروع کرنے کا کہا ہے۔ اگر مقررہ تاریخ تک اٹلی نہیں پہنچے تو ہمارے پیسے ضائع ہوجائیں گے۔ ہم نے 2 سے 5لاکھ فی کس خرچ کیے ہیں۔

گفتگو کے دوران طلبہ نے کہا کہ آن لائن اپلائی کرنے والے طلبہ نے 2 لاکھ جبکہ کنسلٹنٹ کے ذریعے پراسس کرانے والے طلبہ نے 5 لاکھ فی کس ادا کیے۔ گزشتہ 8 ماہ سے اٹلی سفارت خانے والے ملاقات کیلئے وقت نہیں دے رہے۔

طلبہ نے کہا کہ دفترِ خارجہ میں ڈائریکٹر یورپ سے بھی رابطہ کیا اور طلبہ کی لسٹ بھی فراہم کی لیکن ہمارا مسئلہ حل نہیں ہوا۔ اٹلی سفارت خانے کو کی گئی ای میلز کا بھی جواب نہیں ملا۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ پاکستان اٹلی سے سفارتکاری کے ذریعے مسئلہ حل کرائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بڑی مشکل سے فیس ادا کی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمارا مستقبل تاریک ہونے سے بچایا جائے۔ اٹلی سفارت خانہ ملاقات کیلئے وقت دے تاکہ ہم تعلیم حاصل کرسکیں۔

Related Posts