اقراء حفاظ گرلز کالج کی طالبات نے انٹر بورڈ امتحانات میں میدان مارلیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف دینی اسکولنگ سسٹم اقرأ روضۃ الاطفال کے زیر اہتمام اقرأ حفاظ گرلز کالج کی طالبات نے انٹر بورڈ کراچی میں پہلی دو پوزیشنز اپنے نام کر لیں۔

انٹرمیڈیٹ آرٹس سال دوم کے سالانہ امتحانات برائے 2022 کے سالانہ نتائج میں اقرأ حفاظ گرلز سائنس کالج بلاک بی نارتھ ناظم آباد کی طالبات نور الحرم بنت وقار الدین رول نمبر 669770 اور خدیجہ بنت محمد شاکر لاکھانی رول نمبر 669768 نے ٹوٹل 1100 میں سے 994 نمبرز اے ون گریڈ لے کر حاصل کی ۔

یہ بھی پڑھیں:

کیا نیٹ فلکس کی نئی فلم ’گلاس اونین، اے نائیوز آؤٹ مسٹری‘ دیکھنی چاہئیے؟

جبکہ دوسری پوزیشن بھی اسی کالج کی عبیرہ ہدی بنت علم الہدی خان رول نمبر 669763 نے 992 نمبرز اے ون گریڈ لے کر حاصل کی۔

واضح رہے کہ یہ تینوں طالبات حافظہ قرآن بھی ہیں اور عالمہ کا کورس بھی کر رہی ہیں۔ اس سے قبل بھی اقرا روضتہ الاطفال کے طلبا اور طالبات بورڈ اور کالج امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرتے رہے ہیں۔

انٹر بورڈ میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے پر اقرا روضہ الاطفال کے مفتی خالد محمود، قاری فیض اللہ چترالی، مفتی معراج حسین، مفتی ولی اللہ، مزار قائد کے فاتحہ خوان علامہ شمس الدین اور دیگر نے پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی ہے۔

Related Posts