طالبہ نے مشکل پڑھائی کے بعد قانون کے پرچے کے دوران بچہ جنم دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

طالبہ نے مشکل پڑھائی کے بعد قانون کے پرچے کے دوران بچہ جنم دے دیا
طالبہ نے مشکل پڑھائی کے بعد قانون کے پرچے کے دوران بچہ جنم دے دیا

امریکا میں قانون کی مشکل پڑھائی کے بعد پرچہ دینے کے دوران حاملہ طالبہ نے بچے کو جنم دے دیا جو جسمانی طورپر صحت مند ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ دلچسپ واقعہ امریکا کی ریاست الینوئے میں پیش آیا جہاں شکاگو کی لویولا یونیورسٹی میں برینانا ہل نامی طالبہ نے آن لائن پرچے کے دوران اپنے بچے کو جنم دیا۔

بچے کی پیدائش کے بعد جب برینانا ہل سے پوچھا گیا کہ کیا آپ کو اندازہ تھا کہ آپ امتحانات کے وقت بچہ جنم دیں گی؟ طالبہ نے کہا کہ مجھے یہ تو اندازہ تھا کہ امتحانات کے دوران حاملہ ہوجاؤں گی لیکن پرچے کے دوران بچے کو جنم دینے کا اندازہ نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کے باعث امتحانات تاخیر سے منعقد ہوئے، تب تک میرا 38 ماہ کا حمل پورا ہو چکا تھا، مجھے بچے کو 90 منٹ کے پرچے کے دوران جنم دینا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں ہولی فیملی ہسپتال کے لیبر روم سے نوزائیدہ بچہ غائب

Related Posts