کراچی: شہر قائد میں جمعہ سے جاری گرد آلود ہواؤں نے ایئرکوالٹی انڈیکس گرادیا، حد نگاہ 500 میٹر تک رہ گئی، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گردآلود ہواؤں کا سلسلہ آج بھی جاری ہے اورگرد کے باعث حدنگاہ 500 میٹر ہے، کراچی میں 35کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور گرد آلود ہواؤں کے باعث کراچی آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آگیاہے۔ایئرکوالٹی انڈیکس میں ڈھاکا پہلے اور لاہور پانچویں نمبر پر ہے۔
مزید پڑھیں:کراچی میں طوفانی ہوائیں چلنے سے بچے سمیت 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی