سندھ ایجوکیشن بورڈ کمیٹی کے اجلاس میں سیکرٹری میر پور بورڈ کی سخت سرزنش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ ایجوکیشن بورڈ کمیٹی کے اجلاس میں سیکرٹری میر پور بورڈ کی سخت سرزنش
سندھ ایجوکیشن بورڈ کمیٹی کے اجلاس میں سیکرٹری میر پور بورڈ کی سخت سرزنش

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ ایجوکیشن بورڈ کمیٹی (ایس ای وی سی) کا مرکزی اجلاس حیدر آباد تعلیمی بورڈ میں منعقد ہوا، آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے صوبائی رہنما اشرف خان بوزئی سمیت دیگر رہنما و اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جس میں اراکین نے میر پور خاص بورڈ کے سیکرٹری انیس صدیقی کیخلاف سخت تحفظات کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری تعلیمی بورڈ میر پور خاص انیس صدیقی کی ملازم دشمن پالیسی کیخلاف تفصیل سے بحث مباحثہ کیا گیا، انیس صدیقی کے رویئے پر ملازمین نے سخت تحفظات کا اظہار کیا اور ملازمین کو باہم لڑانے اور اشتعال پیدا کرنے کا بھی ذمہ دار انیس صدیقی کو ٹھہرایا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایپکا کے ذمہ داران نے واضح کیا کہ اگر میر پور خاص بورڈ کے 113 ملازمین کیخلاف کوئی بھی کارروائی عمل میں لائی گئی تو اس کا ذمہ دار سیکرٹری انیس صدیقی ہو گا۔

ایپکا سندھ کے جنرل سیکرٹری اشرف بوزئی، چیئرمین SEBC اعجاز علی کاکا، وائس چیئرمین SEBC انوار احمد خان، ایپکا حیدر آباد کے نائب صدر ندیم قاضی بھائی، ایپکا حیدرآباد کے جنرل سیکرٹری حاجی زوار صلاح الدین بھائی، نعمان راجپوت، ارشد زبیر کی قیادت میں چیئرمین تعلیمی بورڈ میرپور خاص/حیدرآباد پروفیسر برکت اے حیدری سے بورڈ کے مختلف معاملات پر مذاکرات کیئے گئے۔

اجلاس میں ایپکا بورڈ آفس یونٹ میر پور خاص کے صدر ندیم بھائی، عبدالغفار جنرل سیکرٹری، منصور احمد، نور محمد بنگالی، عامر دانش، اعجاز رضوی بھی شامل تھے۔

مزید پڑھیں:بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے نصاب سے قادیانی مصنف کی کتاب خارج

دریں اثنا اجلاس کے آخر میں چیئرمین برکت حیدری نے وفد کو یقین دلایا کہ تمام ملازمین کے مسائل حل کیئے جائیں گے۔

Related Posts