عبایا پر پابندی کے متنازع فیصلے کیخلاف فرانس کی مسلم کمیونٹی کا سخت رد عمل

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فرانس میں حکومت کی طرف سے تعلیمی اداروں میں عبایا پر پابندی کے متنازع فیصلے کے خلاف مسلمان کمیونٹی کی طرف سے سخت ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

اسکولوں کی انتظامیہ کو عبایا اتارنے میں سختی برتنے پر دھمکیاں موصول ہوئی ہیں جبکہ درجنوں مسلمان لڑکیوں نے عبایا اتارنے سے انکار کر دیا جس پر انہیں اسکولوں میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

مراکش میں قیامت صغریٰ برپا، زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 800 سے تجاوز کرگئی

فرنس کے وسط میں کلیرمونٹ فریرنڈ میں پولیس نے ایک شخص کو اسکول کے پرنسپل کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے بعد گرفتار کیا ہے۔ پرنسپل نے سیکولرازم کے نام پر عبایا پر پابندی لگانے کے بعد اپنی بیٹی کو بغیر عبایا ہائی اسکول میں داخلے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

اس شخص کو کل جمعہ کو رہا کیا گیا تاہم اکتوبر کے آخر میں اسے دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اس پر کار سرکار میں مداخلت اور اسکول کے پرنسپل کو دھمکانے کے الزام میں مقدمہ چلایا جائےگا۔

اسکائی نیوز عربیہ کے مطابق پولیس کے ایک ذریعے نے بتایا کہ اس شخص کو جمعرات کو گرفتار کیا گیا۔

أمبروازبروجيار کے حکام نے ایک ہائی اسکول کی طالبہ سے عبایا اتار نے کو کہا تھا لیکن اس نے انکار کر دیا۔ اس کے اسکول میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی۔ اس کے بعد اس کے والد نے فون کیا اور اسکول پرنسپل کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

خبر رساں ایجنسی “اے ایف پی” نے نیشنل ایجوکیشن کے وزیر گیبریل اٹل کے حوالے سے کہا کہ دھمکیاں “ناقابل قبول” ہیں۔ اسکول کے پرنسپل کی حفاظت کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ضلعی میئر نے کہا کہ اسکول کے اہلکار جنہوں نے طالب علم کو عبایا میں داخلے سے روکا انہیں جان سے مارنے اور سر قلم کرنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ اس کے باوجود ہم پر عزم اور ثابت قدم ہیں۔ انہوں نے ہائی اسکول میں سکیورٹی ٹیمیں تعینات کرنے کا اعلان کیا۔

27 اگست کو جبریل اٹل نے سرکاری اسکولوں اور اداروں میں عبایا پہننے پر پابندی کا اعلان کیا، جسے جمعرات کو ریاست کی اعلیٰ ترین انتظامی اتھارٹی کونسل آف اسٹیٹ نے منظور کیا ہے۔

وزیر تعلیم کے مطابق اس ہفتے اسکول واپس آنے والے 12 ملین طلباء میں سے تقریباً 300 طالبات عبایا کے ساتھ اسکول پہنچیں۔ ان میں سے 67 نے عبایا اتارنے سے انکار کر دیا۔

Related Posts