اسٹاک مارکیٹ میں 540.12پوائنٹس کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 540.12پوائنٹس کا اضافہ
اسٹاک مارکیٹ میں 540.12پوائنٹس کا اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران 100انڈیکس میں 540.12پوائٹس کی بہتری ہوئی، جس کے نتیجے میں 100انڈیکس 43366.78پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

آج کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 1.26فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ13کروڑ 81لاکھ 21ہزار 459شیئرز کا لین دین ہوا، جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 80ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔

دوسری جانب ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں امریکی الر کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا جس کے باعث روپے کی قدر میں معمولی کمی دیکھنے کو ملی۔

مزید پڑھیں:شرح سود 15 فیصد پر برقرار، اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی جاری کردی

اسٹیٹ بینک کے اعداد شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ دیکھنے کو ملا۔

Related Posts