اسٹاک مارکیٹ،سرمایہ کاروں کو 53 ارب کا نقصان

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل مندی، سرمایہ کاروں کو 53 ارب زائد کا نقصان
اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل مندی، سرمایہ کاروں کو 53 ارب زائد کا نقصان

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مسلسل چوتھے روزبھی کاروبار حصص مندی کی زد میں رہااورکے ایس ای100انڈیکس مزید427 پوائنٹس گھٹ گیا اس طرح دوروز کے دوران انڈیکس927پوائنٹس تک گھٹ گیا۔

جمعرات کو مندی کی وجہ سے 44300،44200،44100،44000 اور 39900پوائنٹس کی 5نفسیاتی حدیں گر گئیں۔

آئی ایم ایف کی جانب سے اسٹیٹ بینک سے مستقل طور پر قرض لینے کی حکومت کی تجویز کو مسترد کرنے اوربڑھتی ہوئی غیر یقینی اور پیٹرولیم سیکٹر کی جانب سے ہونے والی ہڑتال نے مارکیٹ پر منفی اثرات مرتب کئے ہوئے ہیں۔

شرح سود میں اضافے کے اثرات سے بھی سرمایہ کار ابھی تک باہر نہیں نکل پائے ہیں اور نئی سرمایہ کاری سے گریز کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

سرمایہ کاروں کی دلچسپی کم ہونے کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ گزشتہ روز کی نسبت کاروباری حجم ساڑھے11کروڑ شیئرز کم رہا۔

جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اورایک موقع پر 100انڈیکس 150پوانٹس کی تیزی سے44513پوائنتس تک بھی پہنچا۔

بعد ازاں سرمایہ کاروں نے منافع کے حصول کی خاطر شیئرز کی فروخت کے سبب مارکیٹ مندی کا شکار ہوگئی اورکاروباری مندی کا سلسلہ مارکیٹ کے اختتام تک جاری رہا۔

جمعرات کو ہونے والی کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو53ارب روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ جمعرات کو کاروبارکی ابتدامثبت انداز سے ہونے کے باوجود مارکیٹ زیادہ تر وقت مندی کی لپیٹ میں رہی۔

کے ایس ای100انڈیکس میں 427.95پوائنٹس کی کمی سے 43935.75پوائنٹس ہو گیا۔کے ایس ای30انڈیکس 184.74پوائنٹس کی کمی سے 16939.28پوائنٹس پر آگیا۔

مزید پڑھیں: پائما کا بین الاقوامی تجارتی وصنعتی نمائش کا دورہ

کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس213.48پوائنٹس کم ہو کر30249.34پوائنٹس اور کے ایم آئی30انڈیکس688.96پوائنٹس کے خسارے سے 70668.21پوائنٹس پر بند ہوا۔

Related Posts