بھارت تخریب کاری کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا،شیخ رشید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سانحہ سیالکوٹ جیسے واقعات پر جلد فیصلوں کیلئے نئے قوانین بننے چاہئیں، وزیر داخلہ
سانحہ سیالکوٹ جیسے واقعات پر جلد فیصلوں کیلئے نئے قوانین بننے چاہئیں، وزیر داخلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بھارت ہمارے ملک میں تخریب کاری کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں پولیس کی ذمے داری پہلے سے زیادہ ہے، بدقسمتی سے پولیس کو وہ مقام نہیں دیا گیا جس کے وہ حقدار ہیں،پولیس بہت محنت اور ہمت سے اپنی ذمہ داریاں نبھارہی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اے ایس پیز پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میرے لیے بڑا اعزاز ہے میں پاکستان پولیس اکیڈمی پاسنگ پریڈ میں ابتدا کر رہا ہوں۔

ہائی ٹیک، سائبر کرائم کی اے ایس پیز کو ٹرینگ دی ہے سب کو مبارک باد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ پولیس کی ذمہ داریاں بہت زیادہ ہو گئی ہیں،اسی ہفتے 30ایکٹر کا جو وزیراعظم نے آپ کو دی ہے اسی ہفتے اس کا فصیلہ کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں بہت طاقتور میڈیا ہے،13کڑور لوگوں لسٹ دیکھی۔اب لوگوں کے جیب میں دو کیمرے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ لوگ پولیس والے سے لڑ رہے ہوں تو ویڈیوز وائرل ہو جاتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ 78کالعدم تنظیمیں ہمارے پاس رجسٹرڈ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک دشمن پاکستان میں تخریب کاری کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ انہوں نے کہاکہ پولیس آفیسر عوام کے ساتھ مل جائے تو معاملات بہتر طریقے سے حل ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ آپ کو وہ سہولت اور تنخواہ نہیں ملی جو ملنی چاہیے تھی،ہر مسئلے کا حل لوگ پولیس سے چاہتے ہیں اب چیلنجز زیادہ ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ملک میں کوئی مقدس گائے نہیں،کرپشن کیخلاف جنگ جاری رہے گی،چیئرمین نیب

آج کرائم کو زیادہ کوریج مل رہی ہے جرائم پیشہ افراد ہائی ٹیک ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میری 15منسٹری ہے میرا یقین ہے اس ملک میں پولیس کو اس کا عزت مقام مل گیا تو جرائم بھی کم ہو جائیں گے۔

Related Posts