اسٹاک ایکسچینج میں مندی ،انڈیکس34100 کی نفسیاتی حد سے گرگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

KSE-100-Index
کراچی: سابق صدر پرویز مشرف کےخلاف سزائے موت کاتفصیلی فیصلہ آتے ہی پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی اور 100 انڈیکس 41 ہزار سے واپس 40 ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل کوبھی اتارچڑھائو کے بعدمندی رہی اورکے ایس ای 100 انڈیکس 34100 کی نفسیاتی حد سے گرگیا، مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے مزید 15 ارب 3 کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے ۔

کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت 13.39 فیصد زائد جبکہ50.27 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے ٹیلی کام، توانائی، فوڈز، بینکنگ، سیمنٹ، اسٹیل اور کیمیکل سیکٹر سمیت دیگر منافع بخش سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔

ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس 34259 پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھا گیا تاہم بعد ازاں ملکی معاشی ناگفتہ بہ صورتحال ، فروخت کے دبائو اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے تاہم اتار چڑھائو کا تسلسل سارا دن جاری رہا۔

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 102.73 پوائنٹس کمی سے 34083.53 پوائنٹس پر بند ہوا۔ منگل کو مجموعی طورپر 368 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے 185 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 158 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 25 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں15 ارب3 کروڑ 95 لاکھ18 ہزار241 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت کم ہوکر 67 کھرب 19 ارب 71 کروڑ 97 لاکھ 84 ہزار 910 روپے ہوگئی۔

منگل کو مجموعی طور پر 15 کروڑ 64 لاکھ2 ہزار 300 شیئرز کا کاروبار ہوا، جوپیرکی نسبت 1 کروڑ 84 لاکھ 69ہزار 650 شیئرز زائد ہیں۔ قیمتوں کے اتار چڑھاو ٔ کے حساب سے یونی لیور فوڈز کے حصص سرفہرست رہے، جس کے حصص کی قیمت 321.04روپے اضافے سے6746.99 روپے اور کولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت 50.00 روپے اضافے سے1949.99 روپے پر بند ہوئی۔ نمایاں کمی صنوفائی ایونٹس کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ۔

جس کے حصص کی قیمت 22.50روپے کمی سے527.10 روپے اور اسماعیل انڈسٹری کے حصص کی قیمت18.00 روپے کمی سے 350.00روپے ہوگئی ۔منگل کو ورلڈ ٹیلی کام کی سرگرمیاں 1 کروڑ 82 لاکھ 75 ہزار 500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں، جس کے شیئرزکی قیمت 2 پیسے کمی سے1.07روپے اور فوجی سیمنٹ کی سرگرمیاں 1کروڑ 42 لاکھ 56 ہزار 500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں، جس کے شیئرز کی قیمت 38 پیسے اضافے سے15.37 روپے ہوگئی۔

منگل کو کے ایس ای 30 انڈیکس 81.99 پوائنٹس کمی سے 16007.73پوائنٹس، کے ایم آئی 30 انڈیکس323.78 پوائنٹس کمی سے 54609.55 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس44.51 پوائنٹس کمی سے24624.71 پوائنٹس پر بند ہوا ۔

Related Posts