راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ہفتہ کے روز اسٹیبلشمنٹ کو اتوار کو ہونے والے پنجاب کے ضمنی انتخابات سے ”دور رہنے” کی تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کو کل اپنی غیر جانبداری ثابت کرنا ہوگی۔
شیخ رشید نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو پیغام میں متنبہ کیا کہ ”اگر پی ٹی آئی کا راستہ روکا گیا تو یہ ملک ایک ایسی آگ کا مشاہدہ کرے گا جو سب کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 16, 2022
انہوں نے کہاکہ ”میں ان سے الیکشن سے دور رہنے کی درخواست کرنا چاہتا ہوں۔ قوم کسی قسم کی دھاندلی یا دھونس برداشت نہیں کرے گی۔ آپ کو کل کے الیکشن میں ثابت کرنا ہوگا کہ آپ غیر جانبدار ہیں،“۔
عوامی مسلم لیگ کے رہنما نے کہاکہ ”آج میں اسٹیبلشمنٹ سے ایک بہت اہم بات کہنا چاہتا ہوں۔ کل ایک بہت اہم دن ہے۔ میں نے پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایسا الیکشن نہیں دیکھا،”۔
پی ٹی آئی کے خلاف حکومت کے مجوزہ سنگین غداری کیس کے بارے میں بات کرتے ہوئے رشید نے حکومتی عمل کو ”احمقانہ” قرار دیا۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ”یہ سپریم کورٹ کا ایک اضافی نوٹ ہے۔ فیصلہ نہیں۔ ان لوگوں میں عقل کی کمی ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں طاقتور شخص قانون سے اوپر ہے،عمران خان