کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے کرنسی نوٹوں کی اشاعت کے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش نئے کرنسی نوٹ چھاپنے کے متعلق خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔
دنیا کے عظیم فٹبالرمیراڈونا کی تصویر کرنسی نوٹ پر آنے کا امکان
کورونا کرنسی نوٹ پر 28 دنوں تک زندہ رہ سکتا ہے،محققین
ترجمان اسٹیٹ بینک نے اپنے ایک بیان میں جعلی خبروں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ نئے کرنسی نوٹوں کی اشاعت کے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
اسٹیٹ بینک کے ترجمان نے کہا کہ مرکزی بینک نے نئے نوٹ چھاپنے کے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ عوام کو سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں سے پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اسٹیٹ بینک نے کہا کہ کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کے بارے میں جعلی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔
پیغام میں اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ہم واضح طور پر ان خبروں کی تردید کرتے ہیں اور وضاحت کرتے ہیں کہ ایسی کوئی تجویز فی الحال زیرِ غور نہیں۔
کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کے بارے میں جعلی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ #SBP واضح طور پر ان خبروں کی تردید کرتا ہے اور وضاحت کرتا ہے کہ ایسی کوئی تجویز فی الحال زیرِ غور نہیں۔ pic.twitter.com/viJH9BBnJc
— SBP (@StateBank_Pak) November 9, 2021
خیال رہے کہ اس سے قبل اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے چھوٹے اور متوسط درجے کے ایس ایم ایز کے لئے نئی قرضہ اسکیم متعارف کرادی جس کے متعلق باضابطہ پریس ریلیز بھی جاری کی گئی۔
آج سے 2 روز قبل اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملک میں پہلی بار مرکزی بینک نے ایس ایم ایز کے لے رہن سے پاک قرضے کی ایک جامع اسکیم متعارف کرائی۔