سینٹ پال چرچ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ فائل)

افواج پاکستان سے یکجہتی کے لیے پاکستانی مسیحی برادری کی جانب سے پاکستان زندہ باد کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔

گوجرانوالہ میں سینٹ پال چرچ میں پاکستانی مسیحی برادری نے افواج پاکستان سے یکجہتی کے لیے پاکستان زندہ باد کنونشن کا انعقاد کیا جس میں بڑی تعداد میں مسلمان اور سکھ کمیونٹی کے افراد بھی شریک ہوئے۔

کنونشن کے شرکاء نے وطن عزیز کے دفاع کے لیے افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کیے۔

اس موقع پر مقررین نے کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تمام اقلیتیں مشکل گھڑی میں افواج پاکستان کے ساتھ ہیں، ضرورت پڑنے پر اپنا لہو مادر وطن پر قربان کردیں گے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن بھارتی افواج کی ناکامی اور شرمندگی کا باعث ہے۔ ہم بھارتی ممکنہ جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

مقررین نے مزید کہا کہ پوری قوم سبز ہلالی پرچم تلے متحد ہوکر تمام چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے، اپنےخون کاآخری قطرہ بھی دفاع  وطن کیلئے بہائیں گے۔

Related Posts