سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ملازمین 2ماہ سے تنخواہوں سے محروم

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

SSWMB employees deprived of salaries for 2 months

کراچی : شہر قائد کا کچرا صاف کرنے کا ٹھیکہ لینے والی چائنیز کمپنی نے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے احکامات نظر انداز کرنا شروع کردیے۔

ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی 2 ماہ سے التواء کا شکار، اپنے ملازمین کو 2 ماہ سے 8 سے 9 ہزار تنخواہ کی مد میں ادا کیے جا رہے ہیں ، ڈی ایم سیز کی مشینری کی مرمت کرانے سے گریز ، کراچی کے بلدیاتی اداروں کی مشینری ناکارہ بنانے کی سازشیں عروج پر پہنچ گئیں۔

سندھ سالڈ ویسٹ کے افسران اپنے کمیشن کی وصولی میں مصروف ہیں ، کسی افسر کو بھی کراچی کا کچرا اٹھا نے یا ملازمین کے مسائل اور مشینری کی کوئی پروہ نہیںہے،شہر کے مسائل میں مسلسل اضافہ ہونے لگا۔جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر موجود ہیں، چائنیز کمپنی کراچی کے شہریوں اور سالڈ ویسٹ کے ملازمین کے لیے درد سر بن کر رہ گئی۔

میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے صدر سید ذوالفقار شاہ، جنرل سیکریٹری ملک نواز نے کہا ہے کہ ایم ڈی سولڈ ویسٹ کی ہدایات یکسر نظرانداز کرتے ہوئے چائنیز کمپنی سرکاری مشینری کی مرمت کے کام نظر انداز کر کے ناکارہ بنانے پر تلی ہوئی ہے۔

رات کے اندھیری میں کچرہ مٹی ملبہ تعمیراتی میٹریل اٹھاکر وزن میں اضافہ کیا جارہا ہے،چوری پکڑے جانے کے ڈر سے سرکاری مشینری کو کھڑا کرکے ناکارہ کیا جارہا ہے۔ باربار توجہ دلانے کے باوجود کوئی ایکشن چائنیز کمپنی کے خلاف نہیں لیا جارہا ہے۔

چائنیز کمپنی نے جعلی بایومیٹرک مشینیں فیلڈ اسٹاف کی حاضری کیلئے بھیج کر کوئی ایکشن چائیز کمپنی کےخلاف نہیں لیا جارہا ہے۔

چائنیز کمپنی نے جعلی بایومیٹرک مشینیں فیلڈ اسٹاف کی حاضری کیلئے بھیج کر ان کی تنخواہیں ہر ماہ کٹوتی کروارہی ہے ،جبکہ اپنے عملے کو چائنیز کمپنی نے دو ماہ سے تنخواہ بھی دا نہیں کی ہے اور انہیں کم از کم تنخواہ دینے کی بجائے ہر ماہ 8 سے 9 ہزار دیئے جارہے ہیں۔

بینک اکاؤنٹس سے عملے کو تنخواہ دینے کی بجائے کٹوتی کے بعد براہ راست دی جارہی ہے جو کہ قانون اور معاہدے کی بھی خلاف ورزی ہے۔ ملازمین چار ماہ کے 25 فیصد اضافی الاؤنس کی ادائیگی سے محروم ہیں۔

گزشتہ برس دسمبر میں کاٹی گئی تنخواہ بھی تاحال ادا نہیں کی گئی۔ انہوں نے چیف سیکریٹری سندھ سے بلاجواز تنخواہیں کاٹنے، گاڑیوں کی مرمت نہ کرنے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ انتظامیہ قبلہ درست کرے۔ باقاعدگی سے حاضر ہونے والے ملازمین کی تنخواہوں میں بھی کٹوتی کا نوٹس لیا جائے۔ کرسمس سے قبل تنخواہیں ادا کی جائیں۔

مزید پڑھیں:بلدیہ غربی کا حسرت موہانی میٹرنٹی ہوم کھنڈر میں تبدیل، گھوسٹ ملازمین کی تنخواہیں جاری

دسمبر سے قبل تنخواہیں پنشن ادا کرنے کیلئے بروقت فنڈز فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تنخواہیں کرسمس سے قبل ادا نہ کی گئیں تو پھر ماضی کی طرح کراچی پریس کلب کے سامنے کرسمس کی عبادت کی جائے گی اور کرسمس کا تہوار پریس کلب کی سڑک پر منایا جائے گا۔

Related Posts