کورونا وائرس نے کراچی پولیس کے ایس پی راجہ ارشد کی جان لے لی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

SSU's SP Raja Arshad dies of coronavirus

کراچی :شہر قائد میں موذی کورونا وائرس کے وار مزید تیز ہوگئے، ایس ایس یو کے ایس پی راجہ ارشد بھی وباء کا شکار ہوکر جان کی بازی ہار گئے۔

اسپیشل سیکورٹی یونٹ کے سپرنٹنڈنٹ پولیس راجہ ارشد جمعرات کے روز کراچی میں کورونا وائرس کے باعث اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ایس پی راجہ ارشد بیماری کی تشخیص ہونے کے بعد نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

اعلیٰ پولیس افسران اور سندھ حکومت کی جانب سے اسپیشل سیکورٹی یونٹ کے سپرنٹنڈنٹ پولیس راجہ ارشد کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دلی رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کر رہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس کے 1 ہزار 302 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 26 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 3 لاکھ 38 ہزار 875 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے جبکہ 6 ہزار 893 جاں بحق ہوئے۔

مزید پڑھیں:جیکسن پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار،12 کلو چرس برآمد

وائرس کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32ہزار 376ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر 45 لاکھ 73ہزار 768ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس نے 1 لاکھ 47ہزار 787افراد کو متاثر کیا، خیبر پختونخوا میں 40ہزار22جبکہ پنجاب میں 1 لاکھ 5 ہزار535افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

Related Posts