چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی قیادت میں کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ سطحی وفد نے سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر محمد وسیم اور اعلیٰ انتظامیہ سے ملاقات کی جس کے دوران ڈومیسٹک کرکٹ پر گفتگو ہوئی۔
ایس ایس جی سی ہیڈ آفس کراچی میں ہونے والی ملاقات کے دوران کرکٹ بورڈ کے ساتھ سی ای او وسیم خان، چیف کمرشل آفیسر بابر حمید اور ڈائریکٹر آپریشنز ہارون رشید بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا نے دوسرے ٹی 20 میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
سوئی سدرن کے عہدیداران میں ڈی ایم ڈی (کارپوریٹ سروسز) عمران فاروقی، کرنل (ر) شعیب احمد اور فصیح الدین فواد شامل تھے، جن سے پی سی کی طرف سے کیے گئے حالیہ اقدامات اور ریفارمز پر بات چیت ہوئی۔
چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے بتایا کہ مختلف ممالک میں کرکٹ بورڈز کے سیٹ اپ کے مطالعے کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کو از سرِ نو ترتیب دیا جائے۔ کرکٹ بورڈ ڈومیسٹک کرکٹ کی ری اسٹرکچرنگ پر عمل درآمد کر رہا ہے۔
اس موقعے پر ایس ایس جی سی انتظامیہ نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کے شعبے میں کمپنی خدمات انجام دے رہی ہے جبکہ کرکٹ کے شعبے میں بالخصوص فعال کردار ادا کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے گزشتہ روز ڈیوس کپ ٹائی کی میزبانی پاکستان سے واپس لے لی۔ڈیوس کپ ٹائی میں پاکستان اوربھارت کا مقابلہ رواں ماہ کے اختتام پر 29 اور 30 نومبر کو اسلام آباد میں ہونا تھا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق آئی ٹی ایف نے پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال پر سیکیورٹی ماہرین کی تازہ رپورٹ کی روشنی میں ڈیوس کپ ٹائی کو نیوٹرل مقام پر منتقل کیا ہے۔
مزید پڑھیں: انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ڈیوس کپ ٹائی کی میزبانی پاکستان سے واپس لے لی