ورلڈ کپ میچ، سری لنکا کا ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی شہر لکھنؤ میں کھیلے جارہے ورلڈ کپ کے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا اور آسٹریلیا دونوں نے ہی ورلڈ کپ میں دو دو میچز کھیل کر دونوں میں شکست کھائی اور پوائنٹس ٹیبل پر ان کی پوزیشن بہتر ہونے کی کوئی امید نظر نہیں آتی، تاہم آج ہونے والا میچ دونوں ٹیموں کیلئے اہم ہے۔

ورلڈ کپ 2023: افغانستان نے انگلینڈ کو 69رنز سے شکست دیدی

سری لنکا کو پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے 102رنز سے ہرایا جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے 345رنز کا ریکارڈ ہدف عبور کرکے کرکٹ کے شائقین کو حیران کردیا۔ سری لنکا 6 وکٹوں سے پاکستان سے ہار گیا۔

دوسری جانب آسٹریلیا کو میزبان ٹیم بھارت 6 وکٹوں سے شکست دے چکی ہے جبکہ جنوبی افریقہ نے بھی کینگروز کو 134 رنز کے طویل فرق سے ہرایا۔ یوں پوائنٹس ٹیبل پر سری لنکا کی آٹھویں جبکہ آسٹریلیا کی دسویں پوزیشن ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل ورلڈ کپ 2023 میں بڑا اپ سیٹ ہوگیا، افغانستان نے انگلینڈ کو 69رنز سے شکست دے کر کرکٹ کے تجزیہ نگاروں کو بھی حیران کردیا۔

انگلینڈ کی بیٹنگ گزشتہ روز افغانستان کے خلاف لائن بری طرح ناکام ہوئی، 285 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پوری ٹیم 215بنا کر پویلین لوٹ گئی، ہیری بروک 66 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

Related Posts