Friday, March 29, 2024

مسجد نبوی ﷺ میں افسوسناک واقعہ، شاہد آفریدی اور محمد یوسف بھی بول پڑے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گزشتہ روز سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ منورہ میں وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف نعرے بازی کی گئی، جس پر قومی ٹیم کے  سابق کھلاڑی شاہد آفریدی اور محمد یوسف کی جانب سے بھی شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ردعمل دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ‘روضہ رسول ﷺ وہ جگہ ہے جہاں آواز بلند کرنے کی بھی ممانعت ہے، ہم اپنی سیاسی دشمنیاں نبھانے کے لیے حرم کی حرمت تک بھول گئے’۔

ریاست مدینہ کے تقدس سے بھی منکر ہو گئے، نعرے لگانے والوں کی پہچان تو ہو جائے گی لیکن پاکستان کی شناخت کو آج ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا سیریز، ویمنز ٹیم کے تربیتی کیمپ کا شیڈول جاری

جبکہ محمد یوسف کا کہنا تھا کہ میں نےتو کبھی مکہ مدینہ نہیں دیکھا تھا، مسلمان ہونے کے بعد پہلی دفعہ گیا توخانہ کعبہ کودیکھ کرچینخ نکل گئی تھی۔

روضہ رسول(ص) پرگیا توآنکھوں سے آنسوجاری ہوگئےتھے۔ یہ وہ جگہیں ہیں جہاں پہنچ کررونگٹےکھڑےہوجاتے، آج روضہ رسول پرجوکچھ ہواوہ دیکھ کے اےاللہ میں پوری امت کی طرف سے تجھ سے معافی مانگتا ہوں۔