برس ووڈ: ٹی 20 ورلڈ کپ کے 19ویں سنسنی خیز میچ میں آج سری لنکا اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدِ مقابل ہوں گی۔ میچ آپٹس اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق آپٹس ملٹی پرپز اسٹیڈیم میں 60 سے 70 ہزار تک تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ آسٹریلیا نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا پہلا میچ ہار کر جبکہ سری لنکا اپنے پہلے میچ میں آئر لینڈ سے جیتنے کے بعد کینگروز کے سامنے آیا ہے۔
سابق کیوی آل راؤنڈر بھی پاک بھارت میچ کے متنازع فیصلے پر بول پڑے
آسٹریلیا میں آج کھیلے جانے والے میچ میں میزبان ٹیم کی قیادت آرون فنچ جبکہ سری لنکا کی قیادت داسن شناکا کریں گے جبکہ آسٹریلیا کی نیوزی لینڈ سے شکست کو بڑا اپ سیٹ قرار دیا گیا تھا۔ پاکستانی وقت کے مطابق آسٹریلیا اور سری لنکا کا میچ 4بجے شروع ہوگا۔
آن لائن میچ پریڈکشنز کے مطابق آج ہونے والے میچ میں سری لنکا کے خلاف آسٹریلیا کے جیتنے کے امکانات 81 فیصد جبکہ سری لنکن ٹیم کے صرف 19 فیصد ہیں تاہم آسٹریلیا کی اپ سیٹ شکست کے پیشِ نظر سری لنکن ٹیم بھی جیت کیلئے پر عزم ہے۔
قبل ازیں سری لنکا نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں آئر لینڈ کو 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز پر محدود کرتے ہوئے 129 رنز کا ہدف صرف 15 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرکے 9 وکٹس سے فتح حاصل کر لی تھی۔