کورین ڈرامہ “وین لائف گِوز یو ٹینجرینز” نے معروف سیریز “سکوئڈ گیم” اور “دی گلوری” کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کی سب سے زیادہ درجہ بندی حاصل کرنے والی سیریز کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
بین الاقوامی ذرائع کے مطابق اگرچہ یہ سیریز اختتام پذیر ہو چکی ہے لیکن شائقین کی دلچسپی اور جذباتی وابستگی اب بھی برقرار ہے۔
روزمرہ زندگی کی عکاسی کرنے والے اس ڈرامے کو ناظرین اور ناقدین کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی اور اسے مقبول ویب سائٹ پر 9اعشاریہ 3 کی شاندار درجہ بندی حاصل ہوئی ہے۔
سیریز کی آخری اقساط، خاص طور پر آخری تین اقساط جذباتی مناظر سے بھرپور تھیں، جن میں “یانگ گم میونگ” کی شادی اور “گوان شک” کی سرطان سے جدوجہد جیسے اہم لمحات شامل تھے۔ صرف 16ویں قسط کو 9پوائنٹ 9 کی ریکارڈ درجہ بندی ملی۔
&
nbsp;
اس سیریز کی بارہ اقساط کو 9 یا اس سے زائد اسکور ملا، جس نے اسے “کنگڈم” (دوسرا حصہ)، “موو ٹو ہیون” اور “سکوئڈ گیم” جیسے دیگر مشہور ڈراموں سے کہیں آگے کر دیا۔
یہ ڈرامہ حالیہ دنوں میں دنیا بھر میں غیر انگریزی زبان کے مواد میں سرِفہرست رہا اور 6 لاکھ سے زائد ناظرین نے اسے دیکھا۔ یہ چار ممالک میں پہلے نمبر پر رہا جبکہ 39 ممالک میں سرفہرست 10 میں شامل رہا۔
اس شاندار کامیابی نے “نیٹ فلکس کوریا” کی ناظرین کی تعداد میں بھی نمایاں اضافہ کیا، اور 29 مارچ کو 40 لاکھ سے زائد صارفین نے اسے دیکھا، جو “سکوئڈ گیم” کے دوسرے سیزن کے بعد نیا ریکارڈ ہے۔
اگرچہ آغاز میں یہ ڈرامہ جزیرہ “جیجو” میں فلمائے گئے عام کوریائی ڈراموں جیسا محسوس ہوا، لیکن جلد ہی اس نے ناظرین کو اپنی حقیقت پر مبنی کہانی، روزمرہ چیلنجز، اور کرداروں کے درمیان مضبوط تعلق کی بدولت اپنا گرویدہ بنا لیا۔
اگرچہ “پارک بو گم” کا کردار جلد اختتام کو پہنچا، مگر “آئی یو” اور دیگر معاون فنکاروں کی شاندار اداکاری نے ڈرامے کو آخر تک مضبوطی سے تھامے رکھا۔
اس سیریز کی ہدایت کاری “کِم وون سک” نے کی، اور تحریر “ام سانگ چون” نے کی، جو ایک پرعزم لڑکی اور ایک ثابت قدم لڑکے کی جذباتی کہانی بیان کرتے ہیں، جو وقت اور حالات کے امتحان سے گزرتے ہیں۔