کھیل دنیا کی ترقی میں بہت بڑا کردار ادا کرسکتا ہے، ایون مورگن

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sports could play a huge role in uplifting world: Eoin Morgan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن:  انگلینڈ کے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان  ایون مورگن کا کہنا ہے کہ کھیل کی بحالی کورونا وائرس کے بحران کے بعد دنیا کی ترقی میں بہت بڑا کردار ادا کرسکتی ہے۔

ٹوکیو اولمپکس 2020 سمیت دنیا بھر میں کھیلوں کے بڑے اہم واقعات منسوخ کردیئے گئے ہیں کیونکہ دنیا کی کورونا وائرس وبائی بیماری کے ساتھ لڑرہی ہے۔ انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ نے بھی 28 مئی تک ملک کے تمام بین الاقوامی اور ڈومیسٹک کرکٹ ایونٹس کو منسوخ کردیا ہے۔

ایون مورگن نے مزید کہا کہ تنہائی ذہنی امراض کا سبب بنتی ہے جبکہ کھیل سے انسان متحرک رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی غیر یقینی صورتحال ہے اور حقیقت کی نظر سے دیکھا جائے توہم اس وقت تک کھیل کے بارے میں سوچ نہیں سکتے جب تک کہ صورتحال بہتر نہ ہوجائے۔

مزید پڑھیں: زیادہ سبزیاں کھائیں اورکسانوں کو مالی فائدہ پہنچائیں‘ شنیرا اکرم کا پیغام

انہوں نے جوز بٹلر کی بھی تعریف کی جنہوں نے اسپتالوں کے لئے فنڈ اکٹھا کرنے کے لئے انگلینڈ کی 2019 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہننے والی شرٹ نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں تبصرہ کرتے ہوئے  انہوں نے کہا یہ حوصلہ افزاء بات ہے، ورلڈ کپ کی ٹی شرٹ سے ملنے والی رقم کورونا متاثرین کیلئے استعمال کی جائیگی۔

Related Posts