قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر کاشف بھٹی کورونا وائرس کا شکار، قرنطینہ کردیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر کاشف بھٹی کورونا وائرس کا شکار نکلے، قرنطینہ کردیا گیا
قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر کاشف بھٹی کورونا وائرس کا شکار نکلے، قرنطینہ کردیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی کرکٹ ٹیم دورۂ انگلینڈ کے دوران کھیل کی مختلف سرگرمیوں میں مصروف ہے جبکہ اس دوران اسپنر کاشف بھٹی کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا جنہیں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

دورۂ انگلینڈ کے دوران قومی کھلاڑی میزبان ٹیم کے خلاف 3، 3 ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے تیار ہے جبکہ اب تک کم و بیش 26 کھلاڑیوں کا اسکواڈ انگلینڈ پہنچ گیا ہے۔

اسپن باؤلر کاشف بھٹی کا کورونا وائرس ٹیسٹ حیدر علی، عمران خان اور مساجر ملنگ علی کے ساتھ لیا گیا جن کے ٹیسٹ کے نتائج منفی نکلے تاہم کاشف بھٹی کے جسم میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد انہیں الگ کردیا گیا۔

دیگر کھلاڑی کرکٹ کی پریکٹس کیلئے گراؤنڈ میں آمدورفت جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم کاشف بھٹی کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد کھیل سے محروم ہو گئے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے مشہور بیٹسمین شان مسعود نے کہا  کہ تاریخی اعتبار سے انگلینڈ میں کرکٹ کھیلنے کی اہمیت دیگر ممالک سے مختلف ہے کیونکہ کرکٹ یہاں سے شروع ہوئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرگزشتہ روز  جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کرکٹر شان مسعود نے کہا کہ انگلینڈ میں کرکٹ ایجاد ہوئی، یہاں کرکٹ کھیلنا الگ اہمیت رکھتا ہے جبکہ انگلینڈ میں ہمارے سابقہ قومی کھلاڑی بھی بہترین کھیل پیش کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: انگلینڈ میں کھیل کی اہمیت دیگر ممالک سے مختلف ہے۔شان مسعود

Related Posts