کورونا وائرس پر بحث کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس اور سینیٹ کا اجلاس کل شروع ہوگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Special NA session today for debating COVID-19 response

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : قومی اسمبلی  کا خصوصی اجلاس آج شروع ہوگاجس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گاجبکہ سینیٹ کااجلاس کل سے شروع ہوگا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس سہ پہر تین بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری اس اجلاس کی صدارت کریں گے۔

حکومت اور اپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ کورونا وائرس پھیلنے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پرروشنی ڈالیں گے۔

خصوصی سیشن صرف کورونا وائرس سے متعلق ہوگا، اجلاس میں کورونا کے علاوہ کوئی ایجنڈا شامل نہیں لیا جائے گا۔

وقفہ سوالات، التواء کی تحریک ، توجہ دلاؤنوٹس اور تحاریک استحقاق پرعمل نہیں کیا جائے گا جبکہ اجلاس کے دوران کورم کی نشاندہی بھی نہیں کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے حوالے سے ایس او پیز کو حتمی شکل دیدی گئی

دوسری جانب سینیٹ کا اجلاس بھی کل یعنی منگل سے شروع ہونا ہے۔ ذرائع کے مطابق پریس گیلری کے سوا کوئی وزٹر گیلری نہیں کھلے گی۔

Related Posts