15 اگست سے پہلے جہاز نہیں نکالا جاسکتا،محمودمولوی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

15 اگست سے پہلے جہاز نہیں نکالا جاسکتا،محمودمولوی
15 اگست سے پہلے جہاز نہیں نکالا جاسکتا،محمودمولوی

کراچی: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بحری امور محمود مولوی نے کہا ہے کہ کپتان نے تاخیر سے کال دی، جہاز کا انجن بند ہو کر سی ویو تک آگیا تھا۔ 15 اگست سے پہلے جہاز نہیں نکالا جاسکتا۔

سی ویو کے  ساحل پر پھنسے جہاز کے حوالے سے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی محمود مولوی نے کہا کہ فکر کرنے کی کسی کو ضرورت نہیں ہے، یہاں چیئرمین کے پی ٹی نادر ممتاز بھی موجود ہیں، 48 گھنٹے بعد ہم تیل نکال دینگے کہ یہاں کوئی نقصان نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ پورٹ عید کے تہواروں میں بند ہوتا ہے، لیکن یہ جہاز اپنے کریو کو تبدیل کرنے یہاں آیا تھا، پھر پتہ چلتا ہے کہ ایک دن اس کا لنگر گر جاتا ہے۔

محمود مولوی نے کہا کہ جہاز کے مالک کی غلطیاں ہیں، جہاز کسی صورت ہلکے کمزور انجن کے ساتھ نہیں آسکتا تھا، خوش قسمتی سے جہاز ڈھائی ناٹ کے انجن پر سنگاپور سے یہاں آیا ہے، کپتان نے تاخیر سے کال دی تب تک جہاز کا انجن بند ہوکر سی ویو تک آگیا تھا، جہاز کے کیپٹن نے جب بتایا اس وقت خاصی تاخیر ہوچکی تھی۔

محمود مولوی نے کہا کہ اس جہاز میں 100 سے سوا سو ٹن تیل ہے، پہلے مرحلے میں تیل نکالا جائیگا، لیکن 15 اگست سے پہلے جہاز نہیں نکالا جاسکتا، کیونکہ مخصوص دنوں میں ہی اس جہاز کو نکالا جاسکتا ہے،جہاز کا مالک ایرانی ہے اور کمپنی دبئی میں ہے، جہاز نکالنے کا بھی خرچہ ہوگا وہ مالک کی ذمہ داری ہے۔

اس موقع پر چیئرمین کے پی ٹی نادر ممتاز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس جہاز کا ایک لنگر پہلے ہی گر چکا تھا، ڈی جی پورٹ اینڈ شپنگ اس پر انکوائری کر رہے ہیں، اس جہاز کے دو انجن تھے چار لنگر اسکے ساتھ موجود ہیں، اس کے علاوہ دو اور جہاز تھے جو ہوا کے دباؤ سے متاثر تھے، بقیہ دونوں جہازوں میں تیل اور سامان موجود تھا ہمارے پاس وسائل موجود ہیں کہ ہم جہازوں کو ریسیکو کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : وفاقی دارالحکومت میں ضلع گھوٹکی کے کسانوں کا پانی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

Related Posts