سولر انرجی سیکٹر سے جڑے تمام مسائل حکومت ترجیجی بنیادوں پر حل کرے گی، محمود مولوی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سولر انرجی سیکٹر سے جڑے تمام مسائل حکومت ترجیجی بنیادوں پر حل کرے گی، محمود مولوی
سولر انرجی سیکٹر سے جڑے تمام مسائل حکومت ترجیجی بنیادوں پر حل کرے گی، محمود مولوی

کراچی: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے بحری امور اور پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے سینئر نائب صدر محمود مولوی کا کہنا ہے کہ سولر انرجی کے سیکٹر سے جڑی تمام کمپنیوں اور ایسوسی ایشنز کے مسائل حکومت ترجیجی بنیادوں پر حل کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بحری امور محمود مولوی نے انرجی اپ ڈیٹ ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے کے تحت منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سب لوگ یہ امید لگا کر بیٹھے رہتے ہیں کہ جو کچھ کرنا ہے حکومت نے کرنا ہے۔ جبکہ میرا یہ ماننا ہے کہ حکومتی وزراء اور بیوروکریٹ بھی ہم ہی میں سے ہیں۔ آپ لوگ فرنٹ پر آئیں اور اپنے مسائل ان کے سامنے اجاگر کریں اور اس کے لیے سوشل میڈیا کو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ہماری حکومت آپ کے مسائل حل کرنے کے لیے ہمہ وقت موجود ہے۔

محمود مولوی کا کہنا تھا کہ جن مسائل کو آپ لوگ بیان کریں گے ان مسائل کو حل کرنے میں حکومت کےلیے اتنی آسانی ہوگی، اگر کہیں کوئی چیز غلط ہورہی ہو گی تو اس کا فوراً تدارک کیا جائے گا۔ سولر انرجی سیکٹر کے حوالے سے بہت ساری افواہیں گردش کررہی ہیں میرا مشورہ ہے کہ آپ لوگ افواہوں کی جانب دھیان نہ دیں۔ اگر آپ کو کوئی مسئلہ ہے تو متعلقہ منسٹر سے رابطہ کریں اور ان کے ساتھ ملکر بیٹھ کر پالیسی طے کرلیں۔

جناب محمود مولوی کا مزید کہنا تھا کہ اس ملک کو سولر انرجی کی بہت ضرورت ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ آئل اور کوئلہ سے حاصل ہونے والی انرجی بہت مہنگی ہے۔ اپنے ملک زرمبادلہ کو بچائیں۔ آپ کی ایسوسی ایشنز یا امپورٹرز کو جو شکایات ہیں آپ لوگ ان شکایات کو اجاگر کریں ہماری حکومت ان کو ضرور سنی گی اور حل بھی کرے گی۔

تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی محمود مولوی نے سولر انرجی ایسوسی ایشنز کے عہدے داروں میں بہترین کارکردگی پر شیلڈز تقسیم کیں۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کی جانب سے انہیں یادگاری تحفہ بھی پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ کے اندر گیس کا بحران افسوس ناک عمل ہے، شازیہ مری

Related Posts