اسپیس اسٹیشن نے خلاء سے سمندر کے حیرت انگیز نظاروں کی تصاویر جاری کردیں

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا "یومِ قیامت طیارہ" حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسپیس اسٹیشن نے خلاء سے سمندر کے حیرت انگیز نظاروں کی تصاویر جاری کردیں
اسپیس اسٹیشن نے خلاء سے سمندر کے حیرت انگیز نظاروں کی تصاویر جاری کردیں

امریکی خلائی تحقیقاتی ایجنسی (ناسا) کے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن نے خلاء سے زمین پر موجود سمندر کے حیرت انگیز نظاروں کی تصاویر جاری کی ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عالمی خلائی اسٹیشن نے بتایا کہ جب چاند کی روشنی زمین کے مختلف حصوں پر پڑتی ہے تو اس سے مختلف عجیب و غریب نظارے دکھائی دیتے ہیں جن میں بحرِ احمر اور خلیج فارس کے ساحل کے نظارے حیرت انگیز ہوتے ہیں۔

پیغام کے ساتھ ساتھ عالمی خلائی اسٹیشن نے بخلاء سے لی گئی حرِ ہند اور خلیج فارس کی تصاویر بھی شیئر کیں جن میں زمین سیاہ رنگ کی نظر آرہی ہے جس پر چاند کی روشنی حیرت انگیز تاثر پیدا کرتی ہے۔

Image

عالمی خلائی اسٹیشن کی شیئر کی گئی اِس تصویر میں سرخ سمندر یعنی بحرِ ہند سیاہ رنگ کا دکھائی دے رہا ہے جس پر چاند کی روشنی سے انوکھا نظارہ تخلیق ہوا۔

Image

اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خلائی اسٹیشن زمین سے 408 کلومیٹر اونچائی پر موجود ہے جہاں سے زمین پر موجود سمندر کا گہرا نیلا نظارہ قابلِ تحسین ہے۔ 

Image

تیسری تصویر میں سمندر کے ساتھ ساتھ فضا میں تیرنے والے سفید رنگ کے بادلوں کا بھی نظارہ کیاجاسکتا ہے جن کے نیچے خلیج فارس اور روشنیوں کے امتزاج سے رنگ برنگا نظارہ جنم لے رہا ہے۔ 

 

Related Posts