ورلڈ کپ کا سیمی فائنل، جنوبی افریقہ کا ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ورلڈ کپ

ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل میچ آج کھیلا جارہا ہے جس میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ورلڈ کپ کے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔ آج ہونے والے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیوزی لینڈ کر ہرا کر بھارت ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گیا

بھارتی شہر کلکتہ کے ایڈن گارڈن میں کھیلے جارہے دوسرے سیمی فائنل میچ میں جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما نے ٹاس جیتنے کے موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں 100 فیصد فٹ تو نہیں تاہم میچ کھیلنے کے قابل ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

بابر اعظم کا تینوں فارمیٹس کی کرکٹ کپتانی سے دستبرداری کا اعلان

واضح رہے کہ  دوسرے سیمی فائنل کیلئے  جنوبی افریقا کی ٹیم میں ایک جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم میں دو تبدیلیا ں کی گئی ہیں۔ آن لائن ون پریڈکٹر کے مطابق آسٹریلیا کے میچ جیتنے کے امکانات 57فیصد جبکہ جنوبی افریقہ کے 43فیصد ہیں۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم میں کوئنٹن ڈی کوک، کپتان ٹیمبا باووما، ریسی وینڈر ڈوسن، ایڈن مارکرم، ہینرچ کلاسن، ڈیوڈ ملر، مارکو جینسن، کیشو مہاراج، گیراڈ کوئٹزی، کاگیسو ربادا اور تبریز شمسی شامل ہیں۔

دوسری جانب آسٹریلین ٹیم میں ٹریوس ہیڈ، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، اسٹیو اسمتھ، مارنس، گلین میکس ویل، جوش انگلس، کپتان پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، ایڈم زیمپا اور جوش ہیزلووڈ شامل ہیں۔ 

Related Posts