بھارتی گلوکار اور بالی ووڈ کے معروف پلے بیک سنگر سونونگم کے ساتھ دارالحکومت نئی دہلی میں کانسرٹ کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آگیا ہے۔ سونونگرم پر پتھر اور بوتلیں پھینکی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سونو نگم کے ساتھ یہ واقعہ دہلی ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں پیش آیا جہاں بڑی تعداد میں بھارتی طلبہ جمع تھے ، جن کی بڑی تعداد نے سونونگرم پر پتھر اور پانی کی بوتلیں پھینکنا شروع کردیا۔
گلوکار سونونگم نے بوتلیں اورپتھر پھینکنے پر اپنا گیت روک کر طلبہ کو روکنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ لوگوں کیلئے یہاں پرفارم کرنے آیا ہوں تاکہ ہم سب ایک ساتھ اچھا وقت گزاریں، میں یہ نہیں کہہ رہا کہ آپ انجوائے نہ کریں۔
سونو نگرم نے طلبہ کو بوتلیں اور پتھر نہ پھینکنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ براہِ کرم ایسا نہ کریں۔ طلبہ کی جانب سے گلوکار پر ایک گلابی خرگوش کے کان والا ہیئر بینڈ بھی پھینکا گیا تھا، جسے پہن کر گلوکار نے طلبہ کو گیت سنایا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ایک کنسرٹ میں دیر سے پہنچنے کے معاملے پر بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کو بھی ایسے ہی افسوسناک واقعے کا سامنا کرنا پڑا جس میں تماشائیوں نے ان کا گیت سننے سے انکار کرتے ہوئے انہیں گھر جانے کا مشورہ تک دے دیا تھا۔