کچھ کرکٹرز فٹنس ٹیسٹ کا مطلوبہ معیار حاصل نہیں کر سکے، ہیڈ کوچ مصباح الحق

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

misbah ul haq

اسلام آباد : قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہاہے کہ چند کرکٹرز فٹنس ٹیسٹ کا مطلوبہ معیار حاصل نہیں کر سکے۔

ٹیسٹ کرکٹ کو پانچ روز تک برقرار رکھنے کا حامی ہوں، چار روزہ ٹیسٹ کرکٹ سے کھیل میں دلچسپی ختم ہو جائے گی۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے فٹنس ٹیسٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے فٹنس کا معیار کھلاڑیوں کی اسٹرینتھ کو دیکھ کر تیار کیا جاتا تھا لیکن اس بار ہم نے دنیائے کرکٹ کی 4 بہترین ٹیموں کے فٹنس معیار کو پیش نظر رکھا۔

انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ اب 4 ماہ بعد نہیں بلکہ ہر 2 ماہ بعد ہوں گے، کھلاڑیوں کیلئے فٹنس ٹیسٹ کا مطلوبہ معیار بھی بڑھا دیا ہے،اب فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرنے والے کرکٹرز پر جرمانہ عائد ہو گا۔

مزید پڑھیں: پی سی بی کا فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہونے والے کرکٹرز پر جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ

قومی کرکٹرز کے حالیہ فٹنس ٹیسٹ کے حوالے سے مصباح الحق نے کہا کہ حالیہ نتائج میں چند کرکٹرز فٹنس ٹیسٹ کا مطلوبہ معیار حاصل نہیں کر سکے تاہم موجودہ معیارحاصل نہ کرنے والے کھلاڑیوں کی فٹنس گزشتہ معیار سے بہتر ہے۔

ٹیسٹ کرکٹ کو 4 روز تک محدود کرنے کے حوالے سے ہیڈ کوچ نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کو پانچ روز تک برقرار رکھنے کا حامی ہوں، چار روزہ ٹیسٹ کرکٹ سے کھیل میں دلچسپی ختم ہو جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ چار روزہ کرکٹ میں بائولر کے ان فٹ اور تھکنے کے امکانات بڑھنے کی امید ہے۔

Related Posts