Friday, March 29, 2024

دبئی میں طوفانی بارش اور ائیرپورٹ پر پانی جمع ہونے کے باعث کئی پروازیں کینسل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دبئی: دبئی میں طوفانی بارش اور ائیرپورٹ پر پانی جمع ہونے کے باعث کئی پروازیں پھنس گئیں ،ائیرپورٹ پر جہازوں کی پارکنگ کی جگہ ختم ہو گئی۔

پی آئی اے کی چارپروازیں دبئی میں پھنس جانے کی وجہ سے اندرون ملک پروازوںکا شیڈول بھی بری طرح متاثر ہوا ہے ۔

بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کی کی کراچی سے جانے والی پرواز214 کراچی،اسلام آبادسے جانے والی 212 ،ملتان سے جانے والی 222 ملتان، لاہور سے جانے والی 224 اور فیصل آباد سے جانے والی پرواز204 تاحال دبئی ائیرپورٹ پر ہیں اور ان جہازوں کے دبئی میں پھنسے رہنے کی وجہ سے پی آئی اے کی اندرون ملک پروازیں بھی شدید متاثر ہیں۔

مزید پڑھیں: سندھ کے4 ، بلوچستان سے 2اور پنجاب کے 9مقامات پرپولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف

پی آئی اے نے دبئی کے موسم کی پیشگوئی کے سبب تبدیل شدہ شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق 213/214 کراچی دبئی235/236 اسلام آباد دبئی اسلام 283/284 پشاور دبئی پشاور منسوخ کر دی گئی ہیں اورتمام متاثرہ مسافروں کو ان کے دئیے گئے نمبرز پرپر رابطہ کر کے متبادل فراہم کیا جارہا ہے۔