باجوڑ: پاک فوج اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلے میں سپاہی شہید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

باجوڑ: پاک فوج اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلے میں سپاہی شہید
باجوڑ: پاک فوج اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلے میں سپاہی شہید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

باجوڑ: باجوڑ میں پاک فوج اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں سپاہی شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردی کا واقعہ باجوڑ کے علاقے لوزم میں پیش آیا، پاک فوج نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشتگرد کو بھی ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے 25 سالہ سپاہی شفیق الرحمان کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے تھا۔

مزید پڑھیں:حکومتی ڈیڈ لائن ختم، پولیس زمان پارک میں آپریشن کیلئے تیار

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کو ختم کرنے کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری رہے گا، سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے اور بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Related Posts