حکومتی ڈیڈ لائن ختم، پولیس زمان پارک میں آپریشن کیلئے تیار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومتی ڈیڈ لائن ختم، پولیس زمان پارک میں آپریشن کیلئے تیار
حکومتی ڈیڈ لائن ختم، پولیس زمان پارک میں آپریشن کیلئے تیار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پنجاب پولیس پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی زمان پارک رہائش گاہ میں مبینہ طور پر چھپے ہوئے ”تخریب کاروں ” کی گرفتاری کے لیے ”گرینڈ آپریشن” شروع کرنے کے لیے تیار ہے، کیونکہ جمعرات کی شام 4 بجے 24 گھنٹے کی ڈیڈ لائن ختم ہو گئی ہے۔

پولیس کے مطابق زمان پارک کی طرف جانے والی تمام سڑکوں کو بند کر دیا گیا ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری علاقے میں موجود ہے۔

پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کو سابق وزیراعظم کے گھر میں پناہ لینے والے ”دہشت گردوں“ کے حوالے کرنے کے لیے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا۔ حکومت نے پی ٹی آئی کو 2 بجے کی ڈیڈ لائن دی تھی جو اب ختم ہو گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد ’گرینڈ آپریشن‘ شروع کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس کے انسپکٹر جنرل اور کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) نے پولیس کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔

مزید پڑھیں:حکومت نے قانون کی حکمرانی کو مذاق بنا کر رکھ دیا ہے۔عمران خان

پنجاب کے نگراں وزیر اطلاعات عامر میر نے بدھ کی رات کہا کہ صوبائی حکومت کا ابھی تک پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

Related Posts