جنوبی وزیرستان میں فوجی قافلے پر حملہ، فوجی جوان شہید

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
جنوبی وزیرستان میں فوجی قافلے پر حملہ، فوجی جوان شہید
جنوبی وزیرستان میں فوجی قافلے پر حملہ، فوجی جوان شہید

راولپنڈی: جنوبی وزیرستان میں دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) حملے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آئی ای ڈی دھماکے میں فوجی قافلے کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین سے گزر رہا تھا۔جس کے نتیجے میں جہلم کا رہائشی 39 سالہ حوالدار محمد سنور جان کی بازی ہار گیا۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے ایریا کلیئرنس آپریشن کیا جا رہا ہے۔

دریں اثنا، شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (IBO) کے دوران ایک دہشت گرد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز کو دہشت گردوں کی طرف سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد کی شناخت محمد الطاف کے نام سے ہوئی ہے۔

دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کے بیان میں مزید کہا گیا کہ وہ سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی سرگرمیوں میں فعال طور پر ملوث تھا۔

مزید پڑھیں:شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد ہلاک

یاد رہے کہ چار روز قبل شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ کے قریب خودکش دھماکے میں پاک فوج کے تین جوان اور کم از کم تین بچے شہید ہو گئے تھے۔

Related Posts