سعودی عرب میں سورج گرہن، حرمین شریفین میں نمازِ کسوف کی ادائیگی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حرمین شریفین میں نماز ادا کرنے کیلئے پرمٹ کی شرط ختم کردی گئی
حرمین شریفین میں نماز ادا کرنے کیلئے پرمٹ کی شرط ختم کردی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستان اور سعودی عرب سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں رواں برس کا دوسرا اور آخری سورج گرہن آج دیکھا جاسکے گا۔ حرمین شریفین میں نمازِ کسوف کی ادائیگی کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سورج گرہن کے وقت سنتِ رسول ﷺ کے مطابق دنیا بھر کے مسلمان نمازِ کسوف ادا کرتے ہیں۔ اسلامی تعلیمات مسلمانوں کو سورج اور چاند گرہن کے وقت استغفار اور ذکرِ خداوندی کا درس دیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

نومنتخب برطانوی وزیراعظم کے آباؤ اجداد کا تعلق پاکستان کے کس صوبے سے ہے؟

حرمین شریفین میں بھی آج سورج گرہن کے وقت نمازِ کسوف ادا کی جائے گی۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بھی نمازِ کسوف کی ادائیگی کا اہتمام کیا جارہا ہے جس کا مقصد اللہ سے گناہوں کی مغفرت طلب کرنا ہے۔

سعودی وزارتِ مذہبی امور کے جاری کردہ بیان کے مطابق نمازِ کسوف کے بڑے اجتماعات مسجدِ نبوی ﷺ، مسجد الحرام اور دیگر شہروں میں منعقد ہوں گے۔ مسلمانوں کی بڑی تعداد اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہو کر استغفار کرے گی۔

اسلامی تعلیمات اور نمازِ کسوف

خیال رہے کہ رسول اللہ ﷺ کی تعلیمات کے مطابق سورج اور چاند گرہن اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں شامل ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان دونوں کے ذریعے اپنے بندوں کو ڈراتا ہے۔ کسی شخص کی موت پر گرہن نہیں ہوتے۔

علمائے کرام کے مطابق رسول اللہ ﷺ کے ارشادات ہمیں بتاتے ہیں کہ جب کبھی مسلمان قوم چاند یا سورج کو گرہن لگتا ہوا دیکھے تو اتنی طویل نماز پڑے اور اللہ سے دعا کرے کہ اتنی دیر میں اپنی معتدل حالت میں آجائے۔ 

 

Related Posts