وزیر اعظم عمران خان سے پارلیمانی پارٹی بلوچستان کے وفد کی ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

imran khan balochistan
وزیر اعظم عمران خان سے پارلیمانی پارٹی بلوچستان کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے پارلیمانی پارٹی بلوچستان کے وفد کی معاون خصوصی سردار یار محمد رند کی قیادت میں ملاقات کی۔

وفد میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان، ممبر قومی اسمبلی میر محمد خان جمالی، ممبر قومی اسمبلی منورہ منیر، ممبران صوبائی اسمبلی میر نعمت اللہ، سردار بابر موسی خیل، زاہدہ بی بی، عمر جمالی، نصیب اللہ خان اور محمد مبین خان خلجی شامل تھے۔

معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق بھی ملاقات میں موجود تھے ۔ ملاقات میں صوبہ بلوچستان کی مجموعی صورتحال، ترقیاتی امور اور عوام کو درپیش مسائل پر بات چیت کی گئی۔

وفد نے وزیر اعظم کو اپنے اپنے حلقہ انتخاب سے متلعقہ امور پر بریف کیا ۔ وزیر اعظم نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی عوام کی زندگیوں میں بہتری لانا اورصوبے میں سماجی و معاشی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے ضمن میں صوبائی حکومت کی ہر ممکنہ طریقے سے معاونت کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کے بعد حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ صنعتی عمل تیز ہو اور نوجوانوں کو نوکریوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع میسر آئیں۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان سے کراچی سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات

انہوں نے کہا کہ معاشی عمل کے استحکام اور تیزی سے بلوچستان کے نوجوانوں کو مستفید ہونے کے بھی بھرپور مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے نوجوانوں کو ہنر فراہم کرنے پر بھی بھرپور توجہ دے رہی ہے۔

حکومت کی جانب سے سماجی تحفظ کے جامع پروگرام ‘‘احساس’’ پروگرام اور صحت انصاف کارڈ کی بدولت بلوچستان کی عوام خصوصا غربت سے متاثرہ خاندانوں کو سہولت میسر آئے گی۔وزیر اعظم نے منتخب اراکین کو ہدایت کی کہ وہ عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے اور انکے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔

Related Posts