نیب فرائض کی ادائیگی میں مصروف، معاشرہ جلد کرپشن سے پاک ہوجائیگا، گورنر سندھ

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
society will soon be free from corruption: Governor Sindh

کراچی : گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ نیب ملک و معاشرے کو کرپشن کے ناسور سے چھٹکارہ دلانے کیلئے کوشاں ہے اور حکومت کا نیب میں کوئی عمل دخل نہیں ہے ۔

عالمی اینٹی کرپشن کے دن کے حوالے سے آج گورنر ہاؤس کراچی میں کرپشن فری سوسائٹی ایک ترقی پسند سوسائٹی کے موضوع پر نیب کراچی کی جانب سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے نیب کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ نیب کے افسران انتہائی ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض کی ادائیگی میں مصروف عمل ہیں جس سے امید کی جا سکتی ہے کہ بہت جلد یہ معاشرہ کرپشن فری ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ عوام کیلئے ترقیاتی اسکیموں کو یقینی بنایا جائیگا جس سے عام شہری کی کوالٹی آف لائف میں بھی اضافہ ہو گا۔

نیب ملک و معاشرے کو کرپشن کے ناسور سے چھٹکارہ دلانے کیلئے کوشاں ہے اور حکومت کا نیب میں کوئی عمل دخل نہیں ہے۔

اس سے قبل ڈی جی نیب ڈاکٹر نجف قلی مرزا نے نیب کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔تقریب سے سی پی ایل سی کے فاؤنڈر اور اس وقت کے چیف سی پی ایل سی جمیل یوسف، صدر ایف پی سی سی آئی انجم نثار اور سیلانی ویلفیئرٹرسٹ کے صدر مولانا بشیر فاروقی نے بھی خطاب کیا۔

مزید پڑھیں:جھوٹی خبریں چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی، نیب

بعدازاں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نیب کے افسران میں سوینئیر اور میرٹ سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔

Related Posts