صارفین 1 روز میں 10 لاکھ ڈالرز کما سکیں گے، اسنیپ چیٹ کی حیرت انگیز پیشکش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صارفین 1 روز میں 10 لاکھ ڈالرز کما سکیں گے، اسنیپ چیٹ کی حیرت انگیز پیشکش
صارفین 1 روز میں 10 لاکھ ڈالرز کما سکیں گے، اسنیپ چیٹ کی حیرت انگیز پیشکش

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سماجی رابطے کی مشہورومعروف ایپ اسنیپ چیٹ نے حیرت انگیز پیشکش کرتے ہوئے صارفین کو 1 روز میں 10 لاکھ ڈالرز کمانے کا موقع فراہم کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسنیپ چیٹ انتظامیہ  نے حالیہ دنوں ایک نئے سیکشن اسپاٹ لائٹ کے ذریعے صارفین کو 10 لاکھ ڈالر کمانے کا موقع دیا ہے جو پاکستانی  15 کروڑ 92 لاکھ روپے سے زائد بنتے ہیں۔

دراصل اسنیپ چیٹ وائرل ویڈیوز کی جنگ ٹک ٹاک سے جیتنا چاہتا ہے جس کیلئے اسنیپ چیٹ انتظامیہ نے یہ آئیڈیا استعمال کیا کہ صارفین کو زیادہ سے زیادہ دلچسپ ویڈیوز بنانے کی دعوت دی جائے۔ 

اسپاٹ لائٹ ٹک ٹاک کی طرح صارفین کو مختصر ویڈیوز بنانے کے تمام تر اوزار فراہم کرتا ہے جن کی مدد سے وہ دلچسپ اور منفرد ویڈیوز بنا کر عوام کی توجہ حاصل کرسکتے ہیں۔

اسنیپ چیٹ کا کہنا ہے کہ اگر اسپاٹ لائٹ میں صارفین ایک ایسی ویڈیو بنا سکیں جو جلد ہی وائرل ہوجائے اور اسے بے شمار لوگ دیکھیں تو ویڈیو بنانے والے صارفین کو 10 لاکھ ڈالرز انعام دیا جائے گا۔

ویڈیو بنانے کیلئے شرائط بھی زیادہ سخت نہیں ہیں، ویڈیو بنانے والے کی عمر 16 سال سے زائد ہونا ضروری ہے، جبکہ مواد میں نفرت آمیز، متشدد اور منشیات کو فروغ دینے والا مواد شامل نہیں ہونا چاہئے جس کی قانون اجازت نہ دیتا ہو۔

جن لوگوں کی ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ لوگ دیکھیں گے انہیں اسنیپ چیٹ کی طرف سے 10 لاکھ ڈالر دئیے جائیں گے جس سے وہ اپنی زندگی کے ہر خواب کو پورا کرسکیں گے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسنیپ چیٹ ہر روز 10 لاکھ ڈالر ایک صارف کو ادا کرتا رہے گا جس کی ویڈیوز وائرل ہوئی ہوں اور یہ سلسلہ کم از کم اِس سال کے آخر تک یعنی 31 دسمبر 2020ء تک جاری رہے گا تاہم اگر یہ تجربہ کامیاب رہا تو اِسے اگلے سال تک بھی آگے بڑھایا جاسکتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ٹوئٹر میں 24 گھنٹے بعد غائب ہوجانے والے پیغامات کا آپشن متعارفٓ

Related Posts