سگریٹ نوش حضرات ہوجائیں ہوشیار

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
(فوٹو؛ فائل)

وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سگریٹ کی قیمتیں بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے۔

سگریٹ کے پیکٹ کی کم از کم قانونی قیمت جو فی الحال 162.25 روپے فی پیکٹ ہے، کو بڑھانے کا امکان ہے کیونکہ اس وقت 80 فیصد سے زائد برانڈز ایم ایل پی سے کم یا قدرے زیادہ قیمت پر فروخت ہو رہے ہیں۔

ماہرین صحت نے حکومت سے سگریٹ کے پیکٹ پر 39 روپے اضافے کا مطالبہ کر دیا۔ قیمت بڑھنے سے نہ صرف معیشت کو استحکام ملے گا بلکہ شعبہ صحت پر پڑنے والا بوجھ بھی کم کیا جاسکے گا اس اقدام سے آئندہ مالی سال میں 39 روپے فی پیکٹ اضافے سے 67.4 بلین کی آمدنی حاصل ہوگی۔

پاکستان میں اسمگل شدہ اور ٹیکس چوری شدہ سگریٹوں کا معاشی اثر بہت گہرا ہے، قانونی سگریٹ کی صنعت کا حصہ سکڑنے سے حکومت کی تمباکو ٹیکسوں سے حاصل ہونے والی آمدنی میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جو تقریباً 300 ارب روپے سالانہ ہے۔

صحت کے نقطہ نظر سے، سگریٹوں کی بڑھتی ہوئی دستیابی اور سستی سگریٹ نوشی کی شرحوں میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔ پاکستان کو پہلے ہی تمباکو کے استعمال سے صحت کے ایک اہم بوجھ کا سامنا ہے، جہاں سالانہ 100,000سے زائد اموات تمباکو سے متعلقہ بیماریوں کی وجہ سے ہوتی ہیں۔

نوجوانوں میں تمباکو نوشی کا پھیلاؤ خاص طور پر تشویشناک ہے کیونکہ کم عمری میں شروعات طویل مدتی لت اور اس سے منسلک صحت کی پیچیدگیوں کے امکان کو بڑھاتی ہے۔ ٹی ٹی ایس اور لازمی تصویری صحت کی وارننگ (جی ایچ ڈبلیوز) کے نفاذ کے باوجود عمل درآمد کمزور ہے۔

Related Posts