لاہور میں سموگ کے باعث حدِ نگاہ ایک کلومیٹر رہ گئی۔ محکمہ موسمیات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور میں سموگ کے باعث حدِ نگاہ ایک کلومیٹر رہ گئی ہے۔محکمہ موسمیات
لاہور میں سموگ کے باعث حدِ نگاہ ایک کلومیٹر رہ گئی ہے۔محکمہ موسمیات

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں سموگ کے باعث حدِ نگاہ صرف 1 کلومیٹر تک محدود ہو گئی، جبکہ عام حالات میں ایک انسان 5 کلومیٹر تک دیکھ سکتا ہے جس کے بعد  زمین گول ہوجاتی ہے۔

لاہور اور گردونواح کے مختلف علاقے سموگ کے باعث شدید فضائی آلودگی کا شکار ہیں جس کے باعث حکومتِ پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ آج شہر کے تمام اسکول بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: دادو میں پولنگ جاری، حلقہ پی ایس 86 میں پی ٹی آئی اور پی پی پی کا مقابلہ

شہر میں رات گئے اور کل دن کے وقت محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا امکان ہے، جبکہ سموگ کے باعث سانس لینا اور آنکھیں کھول کر اردگرد موجود لوگوں کو دیکھنا بھی دشوار ہوچکا ہے۔

داتا کی نگری لاہور کے علاقوں جوہر ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، گلبرگ، گرین ٹاؤن، مال روڈ اور جیل روڈ کے ساتھ ساتھ گڑھی شاہو، لکشمی چوک اور کینال روڈ پر بھی سموگ کی گہری دھند چھا گئی ہے جس نے شہریوں کا جینا محال کردیا ہے۔

شہر کے متعدد علاقوں میں شہریوں کو سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا ہے جبکہ گلے میں خراش، آنکھوں میں جلن اور پھیپھڑوں میں پیچیدگی سے سینکڑوں کی تعداد میں لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کی پیش گوئی لاہور کے شہریوں کے لیے رحمت کا پیغام ثابت ہوگی کیونکہ بارش کے باعث اسموگ کی شدت میں کمی ہوگی اور فضائی آلودگی کم ہونے کے باعث پھپھڑے اور گلے کے امراض میں بھی کمی ہوگی۔

لاہور میں محکمہ موسمیات کے مطابق فضائی آلودگی کا انڈیکس 455 تک پہنچ چکا ہے جبکہ شہریوں کی زندگی اجیرن کردینے والا سموگ بھارت سے پاکستان کے صوبہ پنجاب میں داخل ہوا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  لاہور میں اسموگ بدترین صورتحال اختیارکرگیا جس کی وجہ سے شہریوں کو آنکھوں کی شدید جلن اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

گزشتہ روز محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 454 ریکارڈ کیا گیا، شہر کے مختلف علاقوں پنجاب اسمبلی 731، اپر مال میں 647، ڈیفنس میں 401 جبکہ گڑھی شاہو میں ایئر کوالٹی انڈیکس 457 ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: لاہور میں اسموگ بدترین صورتحال اختیار کرگیا، شہریوں کا سانس لینا دشوار

Related Posts