وزیر اعظم کا ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید سے رابطہ، عالمی امورپر گفتگو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم کا ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید سے رابطہ، عالمی امورپر گفتگو
وزیر اعظم کا ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید سے رابطہ، عالمی امورپر گفتگو

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے رابطہ ہوا ہے جس کے دوران دونوں سربراہانِ ریاست نے بین الاقوامی امور پر گفتگو کی۔

وزیراعظم عمران خان اور  شہزادہ شیخ محمد بن زید النہیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس کے دوران پاک ابوظہبی تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سدھو کرتار پور راہداری افتتاح میں شریک ہوں گے یا نہیں، معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو کے دوران اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر سیر حاصل گفتگو ہوئی جبکہ باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ایک بار پھر طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج سہ پہر تین بجے پارلیمنٹ کے کمیٹی روم میں ہوگا۔

تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی میں اتحادی جماعتوں کوبھی بلالیا گیا،تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی قومی اسمبلی اجلاس سے متعلق حکمت عملی طے کرے گی۔

پارلیمانی پارٹی کی صدارت عمران خان کریں گے۔پارلیمانی پارٹی میں وزیر اعظم کے قومی اسمبلی سے خطاب میں مشاورت کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا

Related Posts